ہالی وڈ کی آنجہانی گلوکارہ سیلینا کا گانا 20 سال بعد ریلیز

Selena

Selena

لاس اینجلس (جیوڈیسک) گلوکارہ سیلینا کی فیملی نے انکا گانا ” آئی ول نیور فال ان لو اگین“ انکی وفات کے 20 سال بعد جاری کر دیا ہے۔

ان کے والد نے کہا ہے کہ اس گانے کو پیشہ ورانہ طور پر کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا۔

انھیں گانے کی ریہرسل کرتے ہوئے سیلینا کی ریکارڈنگ ملی جس کو ہم نے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد ان کے مداحوں کو حیران اور محظوظ کرنا تھا۔

واضح رہے کہ گلوکارہ سیلینا 31 مارچ 1995ء کو ٹیکساس میں فائرنگ سے ہلاک ہو گئی تھیں۔