فیصل آباد (جیوڈیسک) بلدیاتی الیکشن کی پولنگ 31 اکتوبر کو ہو گی یا نہیں کچھ بھی یقین کے ساتھ نہیں کہا جا سکتا البتہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن اور دوسری جماعتوں کے امیدواروں نے لنگوٹ کس لئے ہیں اور الیکشن کمپیئن کیلئے ڈیرے آباد ہونا شروع ہو گئے ہیں جہاں پر کارکنوں کا رش انکے جوش و خروش کی تصویر کشی کر رہا ہے۔
امیدواروں نے الیکشن قریب آتے ہی ڈھول کے ساتھ ڈور ٹو ڈور کمپیئن کا آغاز کر دیا ہے جبکہ انتخابی ڈیروں پر آنے والے ووٹروں اور سپورٹروں کی خوب تواضع بھی کی جارہی ہے اور ڈیرے پر حامیوں کی تعداد دیکھ کر امیدوار آنکھ میں جیت کے خواب سجائے بیٹھے ہیں۔
کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کر کے جمہوری عمل کو مکمل کرے۔