کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کی ضمانت منظور کر لی، عدالت عالیہ نے نیب کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ، امتیاز شاہ اور خادم علی شاہ کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔
عدالت نے طرفین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ، امتیاز شاہ اور خادم علی شاہ کی ضمنات منظور کر لی اور پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت عالیہ نے نیب کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کر دیا، نیب کورٹ نے علی نواز شاہ کو 5سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔