ممبئی (جیوڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی اداکاری کے ذریعے ناصرف دنیا بھرمیں مقبول ہیں وہیں سوشل میڈیا پر بھی ان کے مداحوں کی تعداد بھارتی فلم نگری کے تمام ستاروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر انہیں سراہا اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ان کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔