مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس ہوٹل میں یہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
آتشزدگی کے واقعے میں چار حجاج کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ جمعرات کے روز بھی ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے قریبا ایک ہزار حاجیوں کو ہنگامی طور پر ہوٹل خالی کرنا پڑا تھا۔
آتشزدگی کے اس واقعے میں دو انڈونیشی حاجی زخمی ہوئے تھے۔ واضع رہے کہ مسجدالحرام کے ایک حصے پر ایک بہت بڑی کرین گرنے کے نتیجے میں کم از کم 108 افراد شہید ہو گئے تھے۔