لاس اینجلس (جیوڈیسک) سجنے والا ایمی ایوارڈز کا میلہ ڈرامہ سیریز گیمز آف تھرونز نے جیت لیا۔ میڈ مین کےاداکار جان ہیم بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ لے اڑے جبکہ وائلا ڈیوس کے حصے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ آیا۔
فلم ویپ نے بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ جیتا۔ لاس اینجلس میں ہونے والے 67 ویں ایمی ایوارڈ شو میں لیڈی گاگا، ایمی پوہلر اور تاراجی پی ہینسن نے شرکت کی۔
ریڈ کارپٹ پر اداکاراؤں نے خوب جلوے بکھیرے، مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی ایوارڈ شو کی رونق بڑھائی۔ گیمز آف تھرونز کے اداکار گونڈولین کرسٹی کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔