ملک میں اس سال اسکول فیسوں میں اضافہ نہیں ہو گا، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اس سال پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے وزارت تعلیم اور کیڈ کو ہدایت کی ہے کہ نجی اسکولوں کے انتظامات دیکھنے کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جائے۔

وزیراعظم نواز شریف نے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کی ریگولیشن اور فیسوں کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور پھر قانون سازی کی جائے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ رواں سال بھی 2014ء کی فیسوں کا ہی اطلاق جاری رکھا جائے، لیکن بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیم صوبائی معاملہ ہے، صوبے وزیراعظم کی بات مانیں گے یا نہیں؟