جھنگ کی خبریں 22/9/2015

Rescue 1122

Rescue 1122

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں ڈینگی وائرس کے مکمل خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس ضمن میں ڈی سی او نادر چٹھہ کی زیر نگرانی محکمہ تحفظ ماحولیات کی انفورسمنٹ ٹیم نے گزشتہ ہفتے خصوصی چیکنگ کے دوران شہر کے120مختلف مقامات چیک کئے ۔ڈسٹرکٹ آفیسرماحولیات محمد نواز سیال کے مطابق ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کے دوران 77ٹائر شاپس،41کباڑ خانے اور 12 نرسریوں کی چیکنگ کرنے کے علاوہ مچھر کی افزائش گاہیں بھی ختم کروائی گئیں اور 11افراد کو نوٹس جاری کئے۔اس دوران انہوںنے ٹائر شاپس اور کباڑخانے کے مالکان کو احتیاطی تدابیر اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلعی دفتر ریسکیو1122 میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کے زیرسرپرستی ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو جانچنے اور مزید بہتری لانے کے حوالہ سے تین روزہ کیڈرے کورس کی ایڈوانس ٹریننگ کروائی گئی جس کا مقصدناگہانی صورتحال کے دوران امدادی کاروائیوں میں مزیدبہتری لانا ہے ۔کیڈرے کورس کے دوران ڈیزاسٹر مینجمنٹ،ڈیڈ باڈی مینجمنٹ، بلندوبالا بلڈنگ سے مریضوں کو نیچے اُتارنے ، شیلو واٹر کراسنگ کی تربیت کے ساتھ ساتھ،فرسٹ ایڈ،آگ بجھانے ،زخمی کو شفٹ کرنے ،سیلابی صورتحال کے دوران لوگوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے،محفوظ بنانے اور دیگر حفاظتی تدابیراپنانے کی بھی تربیت دی گئی ۔ ٹریننگ کے دوران ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کو تر بیت دینے کا مقصد عوام الناس کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنامقصود ہے تاکہ ایک محفوظ معاشرہ جنم لے سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مختلف ٹریفک حادثات چار ا فرا دشدید زخمی۔
ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا
جھنگ(تحصیل رپورٹر) ۔تفصیلات کے مطا بق پہلا حادثہ چنیوٹ روڈ 15 میل کے قریب دو تیز رفتارموٹر سائیکل کے آپس میں ٹکڑانے سے پیش آیا جس سے 16سالہ زاہد 25سالہ ملک شیر شدید زخمی ھوا دوسرا حادثہ سرگودہا روڈ سندر بابا ہوٹل کے قریب تیز رفتار بس نے آٹو رکشہ کو پیچھے سے ہٹ کیا جس سے رکشہ میں سوار 22 سالہ عبدالحفیط اور 47 سالہ ارشاد بی بی شدید زخمی ھوئی ٔ جنھین ٰ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نامعلوم وجوہات کی بناپر گھر میںاچانک اگ بھڑک اٹھی
جھنگ( تحصیل رپورٹر )تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ پھاٹک کے قریب اللہ بخش نامی شخص کے گھر رات کے وقت جب گھر کے تما م افراد سو رہے تھے کہ اچانک کمرے میں اگ بھڑک اٹھی تو گھر والوں نے شور مچایا اور ریسکیو1122 کو اطلاع دی گئی جنہوں نے بر وقت پہنچ کرقابو پالیا لیکن آگ لگنے کی وجہ سامنے ناآ سکی تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( تحصیل رپورٹر ) ضلعی دفترریسکیو1122 میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کے زیرسرپرستی ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو جانچنے اور مزید بہتری لانے کے حوالہ سے تین روزہ کیڈرے کورس کی ایڈوانس ٹریننگ کروائی گئی جس کا مقصدناگہانی صورتحال کے دوران امدادی کاروائیوں میں مزیدبہتری لانا ہے ۔کیڈرے کورس کے دوران ڈیزاسٹر مینجمنٹ،ڈیڈ باڈی مینجمنٹ، بلندوبالا بلڈنگ سے مریضوں کو نیچے اُتارنے ، شیلو واٹر کراسنگ کی تربیت کے ساتھ ساتھ،فرسٹ ایڈ،آگ بجھانے ،زخمی کو شفٹ کرنے ،سیلابی صورتحال کے دوران لوگوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے،محفوظ بنانے اور دیگر حفاظتی تدابیراپنانے کی بھی تربیت دی گئی ۔ ٹریننگ کے دوران ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کو تر بیت دینے کا مقصد عوام الناس کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنامقصود ہے تاکہ ایک محفوظ معاشرہ جنم لے سکے۔