گجرات : مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ حکومت جانے کا خواب دیکھنے والوں کو آئندہ بھی مایوسی ہو گی۔ عمران خان کے دھرنے نے ان کے لئے مشکلات پیدا کیں۔
درحقیقت دھرنادینے والوں نے12اکتوبر 1999سے بھی بڑی سازش کی کہ ابھی حکومت نے سانس بھی نہیں لیا تھا کہ یہ لانگ مارچ کی شکل میں چڑھ دوڑے اور حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی سازش کرتے ہوئے لوگوں کے کاروبار بند کرائے ،چین کے وزیراعظم کادورہ موخر کروایا اورملک کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی۔ 126دن تک ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والے گھر وں کو لوٹ چکے اور میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت آج بھی قائم و دائم ہے آج ساری قوم مبارک باد کی مستحق ہے ،قائدین سرخرو ہوئے ہیں اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے قوم کو مایوس کیا ۔عمران خان نے بھی عوام کی امیدوں کو پائوں تلے روندا ہے ۔مسلم لیگ ن عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیںکھلیں گی۔چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ۔پاکستان سے بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتہ کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا دھرنا ناکام ہونے کی وجہ ان کی اپنی بے وقت کی سیاست ہے ۔پوری قوم ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور عمران خان دھرنے دے رہے ہیں ۔عمران خان نے جتنا وقت ور پیسہ دھرنوں پر خرچ کیا اپنی جماعت پر خرچ کرتے تو ان کی جماعت کی کار کردگی بہتر ہوجاتی مگر عمران خان کوکون سمجھائے ۔وہ سارے فیصلے خود کرتے ہیں۔انہیں کسی سے مشورہ کرنے کی عادت نہیں ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف بحرانوں میںپھنسی ہوئی ہے اور عوام اس جماعت سے دو رہو رہے ہیں۔