ایف بی آر کا ہائی برڈ گاڑیوں کے پرزوں پر ڈیوٹی میں رعایت سے انکار

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر نے نئی آٹو پالیسی کے تحت سی بی یو کنڈیشن میں یوروٹو ٹریکٹرز پر 10 فیصد جبکہ اس سے اوپر کے ٹریکٹرز پر15 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے البتہ ہائی برڈ گاڑیوں کے پارٹس کی درآمد پر رعایتی ڈیوٹی کی سہولت دینے کی مخالفت کردی جبکہ بسوں کی سی بی یو کنڈیشن میں درآمد پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاہم انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ نے سی بی یو کنڈیشن میں درآمد پر 20 فیصد ڈیوٹی کی تجویز دی ہے۔

نئی 5 سالہ آٹوموٹیو ڈیولپمنٹ پالیسی میں ایف بی آر نے سی کے ڈی کنڈیشن میں ڈبل ایکسل ٹرک اور اوپر کے سی کے ڈی کنڈیشن ٹرکوں کیلیے کسٹمز ڈیوٹی کی شرح الگ الگ مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اسی طرح سی بی یو کنڈیشن میں ڈبل ایکسل والے ٹرکوں پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح 30 فیصد جبکہ اوپر کے ٹرکوں پر شرح 15 فیصد مقرر کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے جبکہ ای ڈی بی نے سی بی یو کنڈیشن میں ڈبل ایکسل والے ٹرکوں پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح 30 جبکہ اوپر کے ٹرکوں پر 20 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔