لاہور (جیوڈیسک) پولیس ذرائع کےمطابق لاہور میں عید قربان کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث عید کی نماز کھلے میدانوں میں ادا کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عید کے اجتماعات صرف مساجد میں ہی ہوں گے۔ اس حوالے سے شہر کے ایس پیز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ مساجد اور امن کمیٹیوں سے مل کر انتظامیہ کے اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
تاکہ عید الاضحی کے موقع پر دہشت گردی کی ممکنہ کاروائیوں کو ناکام بنا کر شہر کے امن کو یقینی بنایا جا سکے۔