کاہنہ (اعجاز احمدسے) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چیئرمین یو سی 247 کاہنہ نو حاجی بشارت علی نے کچا شہزادہ کاہنہ نو پرکارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ تو سیاسی لوگ تھے اور نہ ہی کمیشن ایجنٹ ،الیکشن میں آنے کا فیصلہ بھرپورعوامی اسرار اور پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت پرکیا۔ہم جانتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلص ، محنتی اور محب وطن قیادت نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے اورمیاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے۔بلدیاتی الیکشن جیب کر اپنی قیادت کے ہاتھ مزید مضبوط کریں گے اور ملک قوم کی خوشحالی کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔
وائس چیئرمین ارشد رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم کسی جاگیردار خاندان سے نہیں ہیں ہمارا تعلق آپ لوگوں سے ہے اور ہم اس سیاسی میدان میں عوام کی فلاح کے لیے آئے ہیں اور یہی ہمارا مشن ہے کہ اس علاقہ کے لوگوں کے ساتھ ماضی میں جو ناانصافیاں ہوئی ہیں ان کاحساب کیا جائے اور عوام کی آواز کو ہر سطح پر اٹھایا جائے۔اُمیدوارجنرل کونسلر(وارڈنمبر6یوسی247) محمدسجاد نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ تیس سال سے یوسی 247 گلیاں اور راستے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں۔ ا لیکشن جیت کر علاقے کے تمام ترقیاتی کام کرنا ہماری ذمہ داری ہوگی۔