نیو یارک (جیوڈیسک) بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جن کے بارے میں سلامتی کونسل کے صدر کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کا خطاب تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔ وزیر اعظم کا حالیہ دورہ مصروف ترین ہو گا۔
اس دوران وہ پانچ مختلف تقاریب میں خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تیس ستمبر کو خطاب کریں گے۔