ایتھنز (جیوڈیسک) یونان میں بائیں بازو کی جماعت کے وزیراعظم الیکسیس ٹیپراس کی نئی تشکیل کردہ کابینہ کے وزراء نے حلف اٹھا لیا ہے۔ بدھ کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نئی کابینہ نے ملک کی بگڑتی ہوتی ہوئی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے عمل کا آغاز کرنے کا عزم کیا ہے۔
یونان کو قرضہ دینے والے اداروں کو پیغام کے طور پر وزیراعظم ٹیپراس نے وہی وزراء کابینہ میں شامل کئے ہیں، جن پر مشتمل ٹیم نے یورپی یونین کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج بارے مذاکرات کیے تھے۔ اس نئی حکومت کی انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی آمد کے باعث پیدا ہونے والے بحران کا بھی سامنا ہو گا۔