اٹک : محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے عید الاضحی کے موقع پر منڈی مویشیوں کے سلسلے میں ہدایات جاری کردیں جن کے مطابق منڈی مویشیاں شہر سے باہرڈ ی سی او کے منظور کردہ مقامات پر قائم کی جائیں گی۔
تمام منڈیوں میں سیکورٹی کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے،ڈی سی او ٹی ایم ایز کے ساتھ مل کر منڈیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائیں گے تاکہ تمام حالات کی مانیٹرنگ کی جاسکے۔
منڈیوں کی شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ان منڈیوں میں آنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔تمام ٹی ایم ایز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ عید الاضحی کے دوران شہر کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔
تاکہ عوام کو صاف ستھر ا ماحول فراہم کیا جاسکے،ٹی ایم ایز کی مقرر کردہ جگہوں پر کسی قسم کی فیس یا ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔