فیصل آباد میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک مزدور جھلس کر زخمی ہو گیا۔

ریسکیو کے مطابق جھنگ روڈ پر موٹر مارکیٹ میں 3 مزدور کنویں کی کھدائی کررہے تھے،لوہے کے پائپ سے کرنٹ لگنے سے2 مزدور موقع پر جاں بحق اور ایک مزدور جھلس کر زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی مزدود کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔