عدالت میں اشرف ریحانیہ پینل کیخلاف اعتراضات جمع کرا دیئے ہیں: محمد حنیف حیدری

Gujarat

Gujarat

گجرات : سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ق گجرات محمد حنیف حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں اشرف ریحانیہ پینل کیخلاف اعتراضات جمع کرا دیئے ہیں عوام کی عدالت سے بھی انکو ناک آئوٹ کرائینگے بلدیاتی الیکشن میںعوام سرکاری امیدواروں کو مسترد کردینگے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز یوسی 1سے ن لیگ کے امیدوار برائے چیئرمین اشر ف ریحانیہ اور ان کے پینل کے خلاف ایپلیٹ اتھارٹی کی عدالت میں اعتراضات داخل کرانے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے چوہدری اشرف ریحانیہ سمیت تمام پینل کے امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست نہیں اسکے علاوہ وہ ڈیفالٹرزبھی ہیں اور انہوں نے اثاثہ جات بھی درست ظاہر نہیں کئے جبکہ انکے پینل کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی درست نہیں،محمد حنیف حیدری نے کہا کہ ہم نے نہ کبھی کرپشن کی اور نہ ہی اپنے اثاثہ جات چھپائے ہیں جبکہ مخالفین جھوٹ کی بنیاد پرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں۔

مگر عقل سے عاری یہ لوگ اس بات سے بے خبرہیں کہ عدلیہ کے بعد عوام کی عدالت بھی ہے جو ہمیشہ کی طرح حق اور سچ کا ساتھ دیکر مسلم لیگ ق کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا کردار عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے ہم بلدیاتی انتخابات میں عوام کی محبت اور ووٹ کے سہارے کامیابی حاصل کرینگے۔