اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے منی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کا منیٰ حادثے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔
سعودی شہری دفاع کے مطابق منیٰ میں بھگدڑ مچنے کی وجہ سے کچل کر 453 حاجی شہید ہوئے، جبکہ واقعے میں زخمی حاجیوں کی تعداد 719 ہے۔