کراچی : قربانی کی کھالیں جمع کرکے غریب و نادار اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے الخدمت نے ہمیشہ دکھی انسانوں کی مدد کی ہے سیلاب متاثرین سمیت تمام متاثرہ لوگوں کے کام کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
ان خیا لات کا اظہار امیر جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد زون اویس یاسین نے یوسی 8، 9 اور 10 کی چرم قربانی کے حوالے سے جائزے کے لیے منعقد کیے گئے اجتما ع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امراء زون طارق مسعود بیگ، عرفان حسن اور حسن خان سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
اویس یاسین نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی الخدمت نے غریبوں کی مدد کی ہے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرکے ہی اللہ کو راضی کیا جاسکتا ہے ۔ قربانی کا اصل مقصد دوسروں کی مدد کرنا ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری خدمت کا مقصد اللہ کی ہاں کامیاب ہونا ہے۔ انہوں عوام سے اپیل کی کے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی چرم قربانی مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیتے ہوئے کھالیں جمع کریں گے۔