گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت قاری عامر رضوان قادری کے والد محترم حاجی غلام نبی گل کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں کی محفل جامع مسجد میاں عبدالستار میں منعقد ہوئی۔ جس میں ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے خصوصی خطاب کیا۔ نعت رسول مقبول ۖ قاری محسن رضا قادری نے پیش کی ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔ اس موقع پر چوہدری قمر زمان گل’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ احسن متین ملک’ چوہدری فراز’ و دیگر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) وومن ونگ کی سیکریٹری اطلاعات تمکین آفتاب ملک نے گزشتہ روز گجرات میں مصروف ترین دن گزارا۔ انہوں نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا خصوصی دورہ کیا۔ مختلف وارڈز میں مریضوں سے ملاقاتیں کیں ان کی عیادت کی۔ انہوں نے مختلف وارڈوں میں مہیا کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بات چیت کی۔ ممتاز سماجی شخصیت مہر فاروق خالد’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ذوالفقار علی باجوہ’ تجمل منیر و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) آج پاکستان بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و خروش و جذبہ کے ساتھ منائی جائے گی۔ تمام مساجد میں عید کی نماز پڑھائی جائی گی ۔ اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ جس کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے فرزندان اسلام قربانی کرینگے۔ اس سلسلہ میں خصوصی انتظامات کر لئے گئے۔ ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے عیدالاضحی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی ہمیں ایمان، ملک اور ملت کیلئے ہر قربانی کا درس دیتی ہے، مادرِوطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ہی پاکستان قائم و دائم ہے۔ عیدالاضحی پر اپنے اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک آزاد اور خودمختار ملک میں ایک بار پھر سنت ابراہیمی پر عمل کرنے کا موقع دیا، سنت ابراہیمی سے جہاں ہمیں اپنے بیٹے جیسی عظیم ترین چیز بھی اللہ تعالیٰ کے حکم پر قربان کرنے کا سبق ملتا ہے وہاں یہ عید ہمیں ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستحقین، غربائ، بیوائوں، یتیموں، مسکینوں اور ناداروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتی ہے
اللہ تعالیٰ اور حضور علیہ الصلوٰة والسلام کی خوشنودی حاصل کرنے کا آسان ذریعہ دکھی انسانوں کی خدمت اور انہیں اپنی خوشیوں میں برابر کا شریک کرنا ہے، آج ہمیں ایک بار پھر یہ عہد کرنا چاہئے کہ حضرت رسول کریم ۖ کے خطبہ حج کی روشنی میں زندگی دین اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق بسر کریں گے، اسلام کی سربلندی اور پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر ان عظیم مقاصد کیلئے اپنے مال و جان تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ آج کے دن ہمیں شہداء وطن کے خاندانوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداروں، رہنمائوں اور کارکنوں کو چودھری شجاعت حسین کا یہ پیغام بھی یاد دلایا کہ شہداء وطن کی یاد میں عید نہایت سادگی سے منائی جائے، نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں پاکستان مسلم لیگ کے تمام عہدیدار عید کے روز اپنے اپنے علاقہ سے تعلق رکھنے والے شہداء کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کے ساتھ پارٹی کی طرف سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کریں۔ ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے منیٰ میں حادثہ میں حاجیوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرم شریف کے بعد اس حادثہ پر ہر کلمہ گو کا دل بوجھل ہے اور عید کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں۔ انہوں نے حادثہ میں شہید ہونیوالے پاکستانی حاجیوں کے خاندانوں سے خصوصی طور پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور شہداء کے درجات کی بلندی اور آپ کے صبر کیلئے دعا گو ہیں۔
………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر میں ماہانہ محفل درودپاک کا آغاز ہوگیا افتتاحی تقریب میں سیکڑوں افراد کی شرکت نامور ثناخوان مصطفی قاری محمدشفیع نوشاہی کی سنگت میں سینکڑوں افرادنے بارگاہ سرور کونین میں ہدیہ درودوسلام پیش کیا نامور قراء حضرات قاری یاسر علی گولڑوی قاری عامر حسین نے تلاوت کلام پاک سے سماں باندھ دیا ناظم اعلی قاری مختار احمد نوشاہی کی زیرسرستی شاندار انتظامات کیے گے لنگر کااہتمام میاں غالب حسین ڈوگہ شریف قیصر ندیم کھٹانہ نے کیا انتظامی امور حافظ وقار احمد پسوال حافظ شفیق احمد طیب مختار احسن مختار اویس مختار وطلبہ جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر نے سرانجام دیے ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) عید کی خوشیوں میں اپنے غریب مسلمان بھائیوں کو بھی شامل کریں یہ مبارک دن ہمیں خدمت انسانیت کادرس دیتا ہے چوہدری قدوس عمران برہ امیدواربرائے چئرمین یونین کونسل ڈوگہ نے عیدقربان کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہا انشااللہ منتحب ہوکر خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے انہوں نے تمام لوگوں پرزوردیاکہ وہ خدمت انسانیت میں اپناکرداراداکریں چوہدری قدوس عمران برہ نے کہا ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے ہیں اپنے حلقہ عوام کی خدمت میں ہروقت موجودہیں اس موقع پرحلقہ کی عوام کی محبت بڑاسرمایہ ہے چوہدری قدوس عمران برہ نمازعید کی ادائیگی کے بعداپنے حلقہ کی عوام سے عیدملیں گے ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کرین حادثے کے بعد منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارتے وقت حجاج کرام کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدنظمی کے واقعات کو روکنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ سعودی مفتی اعظم کے خطبہ حج کے حوالے سے قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ اسلام کے نام پر حکمرانوں کو ریاستی جبر کی اجازت نہیں دیتا۔ مفتی اعظم قابل احترام ہیں ، مگر واضح رہے کہ آل سعود کی سیاسی مخالفت دہشت گردی نہیں۔القاعدہ اور داعش جیسی انتہا پسندتنظیموں کی تشکیل کا سبب بھی مسلم حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں۔ ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری نے عید الاضحی کے موقع پر دنیا کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اسلام اور امت مسلمہ کو ہر میدان میں غالب فرمائے انہوں نے کہا: عید الاضحی ، جد ِ االانبیاء حضرت خلیل اللہ علیہ السلام کی یادگاہ ہے ،اسوئہ خلیل میں کفر وشرک اورہر باطل سے ٹکر لینا ، جابر وظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کی آواز بلند کرنا اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر جان ، اولاد ،مال وطن سب کچھ قربان کرنا نمایاں ہے ۔مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس موقع پر سنت خلیل کے مطابق دین حق کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے اور دین اسلام کے خلاف طاغوتی طاقتوںکا مردانہ وار مقابلہ کرنے عہد کریں ۔انہوں نے علماء ومشائخ اور دینی حلقوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع پر سنت ِ خلیل کے مطابق امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ اپنانے کا عہد کریں اور اس سلسلہ میں کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔انہوں نے کہا: اگرچہ قربانی دینے والے کے لئے قربانی کا گوشت کھانا جائز ہے لیکن افضل یہ ہے کہ غربا اور سفید پوش لوگوں میں زیادہ سے زیادہ گوشت تقسیم کیا جائے ۔ ………………………………… ………………………………… گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عید ہمیں قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں نے عوام کو عید کی حقیقی خوشیوں سے محروم کر دیا ہے، مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن عروج پر ہے جس کے باعث ملک کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ، بہاولپور سولر پارک، سستی روٹی، پیلی ٹیکسی جیسے ناکام منصوبوں پر عوام کے اربوں روپے ضائع کر دئیے گئے ہیں، میٹرو بس منصوبے پر جو اربوں روپے خرچ کیے گئے اگر ان کو ہسپتالوں کو جدید بنانے اور مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کیا جاتا تو اس سے لاکھوں افراد مستفید ہوتے۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اسے ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔