پشاور (جیوڈیسک) نمک منڈی میں سڑک کنارے چمڑے کا کاروبار کرنے والوں سے پولیس اہلکاروں نے وصولی شروع کر دی ایک پولیس وین سڑک پر آ کر رک جاتی ہے اور پھر چمڑے کا کاروبار کرنے والے ایک شخص کو آواز دی جاتی ہے کہ آجاؤ۔
بعد میں بوڑھا شخص پیسے دیکر جان چھڑا لیتا ہے- بوڑھے تاجر کا پشتو میں کہنا ہے کہ اب تک 8 مرتبہ وہ رشوت دے چکا ہے کیونکہ پولیس انہیں تنگ کرتی رہتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ جو سائیکل پر سوار ہوتا ہے۔
کو پولیس کانسٹیبل لات مار کر وہاں سے بھگا دیتا ہے- ویڈیو ثابت کرتی ہے کہ عمران خان اور آئی جی پولیس ناصر درانی کے دعوؤں کے برعکس رشوت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ رشوت خوری میں ملوث تینوں پولیس اہلکاروں کو ویڈیو سامنے آنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔