لاہور (جیوڈیسک) درجہ حرارت پھر بڑھنے لگا، آج سورج کی حدت زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم مجموعی طور پر خوشگوار ہے مگر درجہ حرارت پھر سے بڑھنے لگا ہے۔
آج شہر میں صبح کے اوقات میں آسمان پر بادلوں کی سورج سے آنکھ مچولی بھی دکھائی دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد رہنے جبکہ ہوا 14 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔