بدین (عمران عباس) پیپلزپارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری پر بھتہ خوری اور پلاٹوں پر قبضہ کرنے والوں کی سرپرستی کا الزام، ابڑا برادری کے سینکڑوں افراد نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے پریس کانفرنس کی۔
ضلعی صدر احمد خان ابڑو، محمد صدیق ابڑو، محمد سومار ابڑو، عبدالغنی ابڑو، خدا ڈنو ابڑو، اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خالی پلاٹ پر پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عزیز میمن نے قبضہ خوروں اور مختلف جرائم میں ملوث لوگوں عزیز بروھی، حمیدبروھی، لکھمیر بروھی اور دیگر کو بدین جیسے پر امن شہر میں بلا کر قبضہ کروایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم این اے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور القلندر مرزا کی جانب سے کئے گئے فیصلے کے مطابق قبضہ مافیا نے پلاٹ خالی کیا اور جب ہم نے پلاٹ پر تعمیراتی کام شروع کروایا تو پھر سے ان قبضہ مافیا کے مذکورہ لوگوں نے دس لاکھ بھتہ مانگا جو نا دینے پر وہاں پر موجود میر محمد کو شدید زخمی کردیا جس کے بعد ہم نے این سی درج کروادی ہے ، انہوں نے کہا کہ سرپرستی کرنے والے اس وقت سندھ حکومت میں موجودجس کے باعث ہمارے ساتھ انصاف ہونے کی توقع نہیں ہے ، انہوں نے ڈی جی رینجرس اور دیگر بالا حکام کو اپیل کی کہ بھتہ خوروں کے خلاف فوری کاروائی کرکے ہمیں اور ہماری جائداد کو تحفظ فراہم کیا جائے۔۔