کراچی (جیوڈیسک) رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کل ہوگا، پاکستان میں چاند گرہن کا نظارہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ایشیا، افریقہ، یورپ اور امریکا میں مکمل چاند گرہن ہوگا، چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 12 منٹ پر ہو گا جو صبح 10 بجکر 23 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ چاند گرہن صبح 6 سے 7 بجےکے درمیان نظرآئے گا۔