کیلیفورنیا (جیوڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سلی کون ویلی کیلیفورنیا پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے فیس بک اور گوگل کمپنی کے دفاتر کا دورہ کیا۔
سکھ برادری نے فیس بک اور گوگل کے دفاتر کے باہر ان کے خلاف احتجاج کیا۔ نریندر مودی ایپل اور پہلی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کا دورہ بھی کریں گے۔
سین ہوز وے میں ان کے خطاب کے دوران گجرات اور سکھ برادری احتجاج کرے گی۔ کیلی فورنیا میں انڈیا کے وزیراعظم جہاں آئی ٹی ٹیکنالوجی کے بڑوں سے مل رہے ہیں وہیں پاکستانی وزیر اعظم کا ایسی کوئی ملاقات کا اہتمام نہیں کیا گیا۔