کراچی کی خبریں 27/9/2015

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور اپنی افواج پر مکمل اعتماد وفخرکرتی ہے کیونکہ قوم جانتی ہے کہ فوج وطن عزیز کی سرحدوں کی ہی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی محافظ بھی ہے۔ ایم آر پی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو محب وطن روشن پاکستان پارٹی اور پاکستانی قوم کی جانب سے مکمل تعاون و اعتماد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ قوم آمریت سے نفرت ضرور کرتی ہے مگر فوج سے محبت کرتی ہے کیونکہ آمریت ایک نظام کا نام ہے اور فوج ایک ایساادارہ ہے جس نے قومی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کا علم اٹھایا ہوا ہے اور قیام پاکستان سے آج تک اس علم کو پوری مستعدی ‘ دیانتداری ‘ حب الوطنی سے تھامے ہوئے ہے اور دشمنان وطن کے تمام تر حربوں ‘ سازشوں اور حملوں کے باوجود فوج نے اس علم کو نہ تو کبھی سرنگوں ہونے دیا ہے اور نہ ہی کبھی ایسا ہونے دے گی اسلئے پوری قوم ہر محاذ پر اور ہر لمحہ فوج کے ساتھ ہے جبکہ محب وطن روشن پاکستان پارٹی ملک و قوم کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں ‘قوم کے حقوق و آزادی ‘ جمہوری اقدار اور آئین پاکستان کی پاسداری اور پاکستان و عوام کے مستقبل کے تحفظ کیلئے فوج اور ہر محب وطن قوت کے ساتھ ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افواج پاکستان ‘ رینجرز ‘ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے مثبت اقدامات اور مثالی اقدامات کے باعث تمام تر خدشات کے باوجود کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور قوم نے پر امن ماحول میں عید الاضحی منائی جس کیلئے گجراتی قومی موومنٹ فوج اور تمام سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ہمیں یقین کامل ہے کہ وطن عزیز کے تحفظ وسلامتی کی ضامن افواج پاکستان اور سیکورٹی ادارے انشاء اللہ جلد وطن عزیز سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جبکہ پولیس اور رینجرز کے اقدامات کے باعث قوم کو جلد نہ صرف جرائم پیشہ عناصر سے نجات حاصل ہوجائے گی بلکہ کرپشن آپریشن بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور قومی وسائل لوٹ کر قوم کے مستقبل کو تاریک کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحادکے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی’سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی’ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی’جمعہ خان سولنگی’صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی’ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی اور ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگر نے عیدالاضحی کے موقع پر عقیدت و احترام سے مذہبی رسومات کی ادائیگی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کے ساتھ سولنگی اتحاد کی اپیل پر قربانی کی کھالیں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی بجائے سولنگی قوم اور برادری کے مستحق افراد کو دیکر غریبوں و ناداروں کو بھی عید کی خوشیاں میں حصہ دار بنانے پر سولنگی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم متحدہوکر ہی ہر ظلم کو مٹاسکتی ہے اور اب سولنگی قوم اپنے اتحاد و یگانگت کا ثبوت دیکر انقلاب کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ’عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں’اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر’وحید کلہوڑو’اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو’رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا’حسن علی لاکھانی’سائیںعلی ڈنو’اشتیاق ارائیں’ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم ‘صدرا چوہدری ‘ فاطمہ میمن ‘ نگہت ہاشمی ‘اور راجونی اتحاد میں شامل سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤںعیدالاضحی کے موقع پر نیک خواہشات کے پیغامات بذریعہ عید کارڈز ‘ ایس ایم ایس ‘ ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے عید کی مبارکباد بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم برادریوں کا اتحاد انقلاب کی علامت ہے ۔پاکستان کے تمام مظلوم طبقات سولنگی اتحاد میں شامل ہوچکے ہیں اسلئے اب انقلاب اور ملک و قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب بہت نزدیک ہے۔