بھمبر کی خبریں عاطف اکرم سے 28/9/2015

Bhimbar Press Conference

Bhimbar Press Conference

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد کشمیر کے مشہور پیشن گو سجادہ نشین دربار عالیہ پیر کانجی شریف کو عیدکے دن اس وقت جب وہ قربانی کا گوشت تقسیم کرکے سسرال کے گھر جارہے تھے گاؤںکے نوجوانوں جوکہ ڈنڈوں سے مسلح تھے حملہ کر دیا جس سے پیر کانجی شریف ساس اور سالی سمیت شدید زخمی ہو گئے ملزمان موقع سے فرار واقعہ کی اطلاع تھانہ پولیس بھمبرکو دی گئی جس پر پولیس اہلکاران نے موقع پر پہنچ کر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا اور واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تفصیلات کیمطانق بھمبرکے نواحی گاؤں پیر کانجی کے رہائشی چوہدری محمد حنیف اور گاؤں والوں کا پیر سید اعجاز گیلانی کیساتھ کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا عید کے دوسرے دن پیر سید اعجاز گیلانی نے 5بیلوں اور 6بکروں کی قربانی کا گوشت عوام علاقہ میں تقسیم کرکے اپنی ساس ،سالے اور سالی کے ہمراہ سسرال جا رہے تھے کہ راستے میں گلی کے کنارے گھات لگائے ملزمان محمد مصطفی ،ذوالفقار علی پسران رحمت علی ،محمدعمر ،محمد وحیدپسران احمد خان ،نوید ولد فضل کریم ،طارق ولد منگا ،گلفراز ولد رحمت اقوام جاٹ ساکن دیہیہ 20،25نامعلوم کے ہمراہ موجود تھے جیسے ہی پیر اعجاز گیلانی اپنے عزیزوں کے ہمراہ انکے نزدیک پہنچے تو ملزمان نے ڈنڈوں سوٹوں کے ہمراہ حملہ کر دیا جس سے پیرسید اعجاز گیلانی انکی ساس ،سالی اور سالہ شدید زخمی ہوگئے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس بھمبر کے اہلکاران موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی FIRکیمطابق حملہ آوروں نے چوہدری محمد حنیف کی ایماء پر حملہ کیا ذرائع کیمطانق اصل تنازعہ قربانی کے جانوروں کو گاؤں کے اندر ذبح کرنے سے منا کیا تھا جس پر DSPسٹی چوہدری محمد امین اور SHOسٹی حاجی سکندر اعظم کے کہنے پر پیر سید اعجاز گیلانی نے گاؤں سے دور نالہ رنڈیام میں قربانی کے جانوروں کو ذبح کرکے گوشت دربار عالیہ کے احاطہ میں لاکر تقسیم کیا پیر سید اعجاز گیلانی کے زخمی ہونے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور انکے مریدین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ہسپتال میں جمع ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی ایچ او ضلع بھمبر ڈاکٹر عبدلعزیز ڈار نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جاری جہاد میں ہم سب کو مل کر حصہ لینا ہو گا تاکہ اس مرض سے جلد سے جلد چھٹکارا پایا جاسکے ، محکمہ صحت دن رات اس مرض کے خاتمہ کے لئے کام کر رہا ہے ، ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا تب جا کے ہم کامیابیاں حاصل کر سکیں گے ، اس سلسلہ میں دستیاب سہولیات میں عملہ بہترین کام کر رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ پولیو افتتاحی تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے بچوں کو قطرے پلا کے پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ تقریب میں ڈاکٹر راشد محمود ، حاجی ناصر ڈی ایس وی ، مرزا خورشید ائے ایس وی ، حاجی ریاض احمد فوکل پرسن ، محمد بشیر جرال ، محمد توفیق ڈی ایل سی ،اور محمد ایوب چیف ٹیکنیشن ،کے علاوہ محکمہ کے اہلکاران بھی موجود تھے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عزیز ڈار نے کہا کہ محکمہ صحت ضلع بھمبر میں اپنی پوری توانائیاں صرف کر رہا ہے مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ضلع بھمبر پولیو مہم کے حوالے سے بہترین کارکردگی کا حامل ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ ایوارڈ بھی لے چکا ہے انہوں نے کہا کہ گھر گھر جا کر ہمارا عملہ 74 ہزار بچو ں کو پولیو کے قطرے پلائے گا 28 سے 30 ستمبر کے دوران جاری رہنے والی تین روزہ مہم میں پولیس قطروں کے ساتھ ساتھ بچوں کو وٹامن ائے کے قطرے بھی پلائیں جائیں گے جبکہ اس مہم کے لئے ہم نے 41 فکسڈ پوائنٹ ، 175 موبائیل ٹیمیں اور 13 ٹرانزرٹ پوائنٹ بنائے ہیں جس میں محکمہ صحت کا عملہ بچوں کو قطرے پلائے گا انہوں نے کہا اس مرض کے خلاف جاری جہاد میں ہم سبکو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ اس مرض سے جلد سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کی تعیناتی کے بعد سے اس دفعہ عید کے موقع پر شہریوں کو چلڈرن پارک میں بہترین سہولیات میسر آئیں ہیں جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کو صحت و صفائی کے حوالے سے سہولیات پہنچاتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت راجہ شبیر آف سیرلہ ، ملک الفت حسین ،اوراشفاق مرز ا نے اپنے ایک مشتکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پرپہلے بار جس طرح شہریوں کو سہولیاں میسر آئیں ہیں اس کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی بلخصوص چلڈرن پارک میں شہریوں اور بچوں کے لئے کئے جانے والے خصوصی انتظامات ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ راجہ شاہد اقبال نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہر کی تعمیرو ترقی کا بیڑا اٹھایا ہے اور تھوڑے عرصہ میں ہی انہوں نے کامیابیاں حاصل کی ہیں جو ان کی صلاحیتیوں کو نمایاں کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح اپنی صلاحیتوں سے شہر کی تعمیرو ترقی میں نمایاں کام کرتے رہیں گے۔