شیخوپورہ (جیوڈیسک) موٹروے پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شیخوپورہ میں موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب اسلام آباد سے لاہور آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو اونگھ آ جانے کے باعث آگے جانیوالے ٹریلر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں موقع پر دو مسافر جاں بحق جبکہ 30 زائد مسافر زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی حافظ آباد کی ریسکیو ایمبولینسز موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے حافظ آباد اور شیخوپورہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونیوالے افراد کا تعلق راولپنڈی، ٹیکسلا، آزاد کشمیر سے ہے جو عید کی چھٹیاں اپنے گھروں میں گزار کر واپس لاہور اپنے کاموں پر جا رہے تھے۔