کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بھارت مخالف ریلی نکالی گئی۔ مردہ باد بھارت مردہ باد مودی کے نعرے لگائے۔ شرکاء نے مودی کا پتلا اٹھایا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا بھارت نے معاشی ناکہ بندی کر دی اور وہ ہمارے سیاسی معاملات میں مداخلت کر رہے ہے۔ یاد رہے جب سے نیپال میں نیا آئین نافذ ہوا ہے دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
کسٹم حکام نے بتایا ایندھن، سبزیاں لیکر متعدد ٹرکوں نے سرحد عبور کی ہے جبکہ بیسیوں ٹرک ابھی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ نرسنگ کے طالب علم امریتا برال نے کہا ہم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ سرحد کھول دے۔ داخلی معاملات میں مداخلت روک دے۔ 130 افراد مظاہرے میں موجود تھے۔