اہلسنت جماعتوں کے زیر اہتمام علیحدہ علیحدہ سانحہ منیٰ پر تعزیتی ریفرنس

Mina Tragedy

Mina Tragedy

لاہور : ملی مجلس شرعی،جماعت اہلحدیث اور مرکزی جماعت اہلسنت جماعتوں کے زیر اہتمام علیحدہ علیحدہ سانحہ منیٰ پر تعزیتی ریفرنس، مقررین نے منیٰ میں مناسک حج کے دوران سانحہ منیٰ کو اتفاقیہ قراردیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کو سیاست کا اکھاڑہ نہ بنایا جائے۔

حج کو امت کی عظمت اور اتحادکا مظہر رہنا چاہیے، یہاں کسی بھی طبقے کے حوالے سے تحفظات اور تعصبات کا مظاہر ہ نہیں کرنا چاہیے۔ جہاں کوئی غلطی ہوئی ہے آئندہ احتیاط کیا جائے۔علامہ اقبال ٹاؤن میں ملی مجلس شرعی کے ہونے والے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد خان قادری ،ڈاکٹر پروفیسر محمد امین، جماعت اہلحدیث پاکستان کے حافظ عبدالوھاب روپڑی،مولانا شکیل الرحمن ناصر،جماعت اہلسنت کے مفتی ظفر جبار چشتی،فنکشنل لیگ کے ڈاکٹر ملک محمد سعید جے یو آئی کے مولانا عبدالرب امجد، سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوںنے کہا کہ حج خود فرقہ واریت کی نفی اور اتحاد بین المسلمین کاعملی اظہار بھی ہے کہ جہاں سنی شیعہ ، بریلوی دیوبندی، حنبلی ،مالکی ، شافی اور اہل حدیث کی کوئی تفریق نہیں رہتی ۔ ہر شخص بیت اللہ کی طرف منہ کرکے نماز بجالاتا ہے۔

یہ اسلام کی قوت کا اظہار ہے کہ فروعی اختلاف کے باوجود ہم اپنے قبلہ اورمرکز خانہ کعبہ ور ایک دوسرے پر کفر اور شرک کے فتوے لگانے کی بجائے دوسرے کے اختلاف رائے اور تعبیرکو کھلے دل سے قبول کریں۔مرکزی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام ساندہ میں ہونے والے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عرفان مشہدی قاضی عبدالغفار قادری، علامہ فاروق ضیائی،سمیت دیگر نے القاعدہ اور داعش جیسی انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل کا سبب بھی مسلم حکمرانوں کی غلط پالیسیاںہیں۔ جب اسلامی ممالک میں عدم حریت فکر ہوگی، سوچنے کی صلاحیتوںپر تالے لگادیے جائئیں گے تو انتہا پسند تنظیمیں ہی جنم لیں گی۔ اس لئے عرب ریاستوں میں عوام کوسیاسی حقوق دینا ہوں گے تاکہ امور مملکت میں وہ اپنا سیاسی کردار اد ا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حج کو امت کی عظمت اور اتحادکا مظہر رہنا چاہیے، یہاں کسی بھی طبقے کے حوالے سے تحفظات اور تعصبات کا مظاہر ہ نہیں کرنا چاہیے۔