اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی ماہرین نے 8.25فیصدشرح سود پر فروخت کیے جانیوالے 50 کروڑ ڈالر کے نئے پاک یورو بانڈ کو معیشت کے لیے مہنگا سودا قرار دے دیاہے۔
سابق وزیرخزانہ اورسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل فنانشل مارکیٹ میں مہنگے پاک یورو بانڈ کی فروخت معیشت کیلیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارنے عیدالاضحی کے روز پاکستانیوں کو ایک اورمہنگے قرضے کاتحفہ دیاجوکسی بھی لحاظ سے قابل تعریف نہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس سے پہلے بین الاقوامی فنانشل مارکیٹ میں 2 ارب ڈالر کے یورو بانڈز8 فیصد جبکہ 1ارب ڈالر کے انٹرنیشنل سکوک بانڈز7فیصدشرح سودپرفروخت کیے جواس بات کاثبوت ہیں کہ انہوں نے نئے یورو بانڈ پہلے سے0.25 فیصدزائدشرح سودپرفروخت کیے جو گھاٹے کا سودا ہے۔