بدین (عمران عباس) بدین کے قریبی شہر کڈھن کے نواحی گاﺅں سنگھر کے مکینوں کا زمین پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، بدین پریس کلب کے سامنے گاﺅں سنگھر کے مکینوں محمد یوسف بنگالی اس کی بیوی فاطمہ، بیٹی امینہ، رقیہ ، رابعہ، نازل السلام، محمد علی بنگالی، عبداللہ بنگالی، عارف السلام اور محمد نے مظاہرہ کرنے بعد میڈیا کوبتایا کہ وہ اس گاﺅں میں 1969ءسے رہائش پذیر ہیںاور وہیں پر ان کی 24ایکڑ ذاتی زمین بھی ہے جس پر 4ایکڑ پر ہماری زمین پر ھاریوں کو کام کرنے والے حسین ملاح، صالح ملاح، اللہ بخص ملاح اور دیگر نے قبضہ کرکے جمالیوں کو فروخت کر دی اور اب انہیں جمالیوں نے 4ایکڑ اور زمین پر بھی قبضہ کرلیا ہے اور ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہم یہ گاﺅں خالی کرکے چلے جائیں انہوں نے بتایا کہ ان قبضہ خوروں کے سر پر جمالی قوم کے بااثر شخص کا ہاتھ ہے جس کے باعث پولیس ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ہم ایس ایس پی بدین کے پاس بھی گئے تھے شکایات لے کر لیکن ان کے جانب سے بھی کوئی مدد نہیں کی گئی، مظاہرین نے حکومت سندھ ، آئی جی سندھ ، چیف جسٹس آف سندھ اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ اس زمین پر ایک ہی ہمارا گھر ہے اور بااثر لوگوں کی جانب سے ہمارے گھر اور زمینوں پر قبضہ کرنے کے کوشش کی جارہی ہے جس پر فوری نوٹس لیکرہمیں جان کا تحفظ دیا جائے اور ہمارے زمینوں پر کئے گئے قبضے کو خالی کروایا جائے۔