پیٹرول کی قیمت میں دس پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی، جسے آج وزارت پٹرولیم کو ارسال کیا جائے گی۔

اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دس پیسے فی لیٹر کمی ، اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ایچ او بی سی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت دو، دو روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔

اوگرا کی جانب سے سمری کو آج وزارت پٹرولیم کو ارسال کیا جائے گا۔