نیو یارک (جیوڈیسک) ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹاورز کے درمیان بندھی رسی پر چلنے والے شخص پر بننے والی فلم دی واک کا نیو یارک میں پریمئیر ہوا، فلم نو اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔
نیویارک میں ہونے والے دی واک کے پریمئیر میں فلم میں مرکزی کردار کرنے والے اداکار جوزف گورڈن سمیت پوری کاسٹ نے شرکت کی۔
دی واک کی کہانی فرانسیسی مہم جو فلپ پیٹٹ کی ہے جنہوں نے سات اگست انیس سو چوہتر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاورز کے درمیان بندھی رسی پر چلنے کی کوشش کی تھی۔