زیادہ منافع پر بھی یورو بانڈز نیلامی کا ہدف حاصل نہ ہو سکا

Euro Bonds

Euro Bonds

کراچی (جیوڈیسک) معاشی ترقی کے دعووں کا بھرم کھل گیا۔ زیادہ منافع پر بھی یورو بانڈ نیلامی کا ہدف حاصل نہ ہو سکا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان بانڈز میں مشرق بعید و مشرق وسطی کے سرمایہ کار خریدتے ہیں۔ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے ملائیشیا ، سنگاپور اور مشرق وسطی کی بیشتر منڈیاں بند تھیں۔

ماہرین کے مطابق یوروبانڈ نیلامی حکومت کو درپیش مالی مشکلات اور بوکھلاہٹ کی نشاندہی کرتی ہے ۔ حکومت ایک ارب ڈالر کے بانڈ فروخت کرنے گئی تھی تاہم آٹھ اعشاریہ دو پانچ فیصد سالانہ شرح پر وہ محض پچاس کروڑ کے بانڈ فروخت کرسکی۔

دوسری جانب براہ راست سرمایہ کاری کے بعد یورو بانڈ خریداری میں عالمی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی حکومتی پالیسوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے ماہرین کے مطابق حکومتی پالیسیوں کا محور محض آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنا ہے ۔ مصر چند ماہ قبل ساڑھے چار فیصد شرح پر دس سالہ بانڈ فروخت کر چکا ہے۔