سٹاک ہوم (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے مالی کو امن فوج کے دستے کیلئے خطرناک ترین ملک قرار دیدیا ہے۔
سٹاک ہوم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کیرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افریقی ملک مالی اقوام متحدہ کے امن دستے کیلئے خطرناک ترین مشن ہے جس میں اب تک امن دستے کے 60 سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1948ء سے لے کر اب تک مختلف مشنز کے دوران ایک ہزار 938 کے قریب اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔