جینوا (جیوڈیسک) سعودی عرب نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ کی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے لئے سعودی عرب کے مستقل مندوب فیصل طراز نے اسرائیلی آباد کاروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مسجد اقصیٰ پر حملے اور مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے اس کے دروازے بند کرنے جیسے اقدامات کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی ان اشتعال انگیز کارروائیوں کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
عالمی برادری اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں اور یہودی آباد کاروں کو فلسطینی باشندوں اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر حملوں سے روکنے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کرے۔