کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دے دیا ، بسمہ معروف 65 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر نمایاں رہیں۔
کراچی سائوتھ اینڈ کرکٹ کلب میں جاری ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ قومی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، مرینہ اقبال اور جویریہ خان بطور اوپننگ بلے باز میدان میں آئیں۔
پاکستانی ٹیم کو پہلا نقصان ایک رن پر اٹھانا پڑا جب مرینہ اقبال ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئیں ۔ جویریہ خان نے 6 چوکوں کی مدد سے 44 رنز سکور بورڈ پر جڑے۔
بسمہ معروف نے 65 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ، ندا ڈار اور ارم جاوید ، ٹوٹل میں 4،4 جبکہ عصماویہ اقبال ایک رن کا اضافہ کرسکیں۔
میزبان پاکستان ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ، مہمان ٹیم کی جانب سے ناہیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔