کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ،زندہ مرغی 6 روپے اور مرغی کا گوشت 10 روپے کلو تک سستا ہو گیا۔
آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں زندہ مرغی 6 روپے کمی سے 154 روپے کلو جبکہ مرغی کا گوشت 255 روپے کلو ہوگیا ہے۔
لاہور میں زندہ مرغی 120 روپے جبکہ گوشت 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے اسکے علاوہ پشاور اور کوئٹہ میں زندہ مرغی 160 روپے جبکہ گوشت 270 روپے کلو کے حساب سے بک رہا ہے۔
پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق قربانی کے باعث پولٹری مصنوعات کی طلب میں کمی ہوئی جسکے باعث اسکی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔