کابل (جیوڈیسک) گزشتہ پیر کو طالبان نے افغانستان کے شہر قندوز پر قبضہ کر لیا تھا اور شہر کا 80 فیصد کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق شہر کا کنٹرول افغان فورسز نے واپس سنبھال لیا ہے۔ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عباداللہ نے امریکن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ایک ہزار سیکورٹی اہلکاروں نے شہر سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا۔
طالبان کی تعداد 3 ہزار کے لگ بھگ تھی۔ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق حالیہ صورتحال میں 100 سے زائد افراد نے جان کی بازی ہاری۔