تحریر: آمنہ نسیم ،،لاہور گردن کی ورزشیں : آہستہ آہستہ سانس لیں اور اپنی گردن کو جھکا کر سینہ تک لے آئیں -پھر سرکو آہستہ آہستہ سے اونچا کریں اور پیچھے کی جانب جسقدر بھی جھکاسکتے ہیں جھکائیں -یہ عمل کم از کم دس مرتبہ کریں -دوسری ورزش یہ ہے کہ گہری سانس لیں اور گردن کو بائیں جانب کندھوں اور جسم کو حرکت دیئے بغیر گردن کو جس قدر موڑ سکتے ہیں موڑ لیں -ایسا ہر روز کم از کم دس مرتبہ کریں –
گردن اور کندھوں کے لئے کریم : *رات کو لگانے کے لئے آپ لینو لین اور مکھن کی برابر مقدار ملا کر ان دونوں چیزوں کو ایک برتن میں کھولتے ہوئے پانی میں ہلائیں -اس کریم کو اپنی گردن اور کندھوں سے اوپر کی جانب ملیں -کریم کو رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح کو دھو ڈالیں – ان کریموں اور لوشنوں کے علاوہ کچھ سادہ سی ورزشوں کے ذریعے بھی آپ اپنی گردن کو اچھی شکل و حالت میں رکھ سکتے ہیں
منہ کی صفائی: سانس میں خوشبو پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ منہ ہمیشہ صاف ستھرارہے یعنی دانت اور مسوڑھے ہمیشہ صاف ستھرے رہیں –
Bleeding Gums
مسوڑھوں سے خون : *مسوڑھوں سے خون آنے کو کنٹرو ل کرنے کے لئے سورج مکھی کے بیجوں کا استعمال کریں کیونکہ اس میں وٹامن اے کافی مقدار میں ہوتا ہے-اس کے علاوہ فاسفورس کلورائیڈ اور کیلشیم بھی ایسے مسوڑھوں کو کنٹرول کرتے ہیں جن سے خون آتا ہے اور دانتوں کو مضبوط کرتے ہیں-
*پیپر منٹ کیاسپرٹ کے چند قطروں کو اگر ایک گلاس پانی میں ملا لیا جائے تو وہ منہ کو نہایت تر و تازہ اور صاف کر دیتے ہیں -عرق گلاب سے کلیاں کی جائے تواس سے منہ صاف ہو جاتا ہے اور منہ میں خوشبو پیدا ہو جاتی ہے- ایسی غذا کا استعمال کریں جس میں کلوروفل کافی مقدار میں موجود ہو-کلوروفل وہ سبز مادہ ہے جو درختوں اور پتوں میں پایا جاتا ہے-چقندر، شلجم اور مو لی میں کلوروفل کافی مقدار میں پایا جاتا ہے-ان کو سبزیوں کے عرق میں شامل کر لیں –
Neck Skin to Soften
پھٹے ہوئے ہونٹ: پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لئے دو چمچ شہد کو عرق گلاب کے چند قطروں میں ملا لیں -رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر لگا لیں –
گردن کی جلد کو نرم اور سفید کرنا: *رات کے وقت جلد کی نشو نمائی کی کریم اپنی گردن اور حلق پر انگلیوں کیاوپر کی جانب سے لگائیں -اس کے علاوہ گردن کی جلد کو سفید اور نرم کرنے کے لئے آپ تین چمچ پراکس پا یڈر اور دو چمچ گلیسرین کو دو پیالہ عرق گلاب میں ملا لیں اور یہ لوشن آپ کندھوں اور بازویں پر بھی لگاسکتے ہیں –