کابل (جیوڈیسک) فغان طالبان نے بدخشاں کے ضلع وردوج پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کر دیا، افغان ضلعی حکام نے وردوج سے حکومتی فورسز کے پیچھے ہٹ جانے کی تصدیق کر دی۔
افغانستان میں طالبان کے حملوں میں روز بروز شدت آ رہی ہے ، افغان طالبان نے شمالی صوبہ بدخشاں کے ضلع وردوج کو اپنے کنٹرول میں لینے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایدمنسٹریٹیو چیف دولت محمد خاور نے تصدیق کی ہے کہ بدھ سے جاری لڑائی کے بعد افغان فورسز ضلع وردوج سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔
اس سے کچھ دن قبل طالبان نے قندوز شہر کے اکثر علاقوں پر قبضہ کیا تھا جو افغان فورسز نے نیٹو افواج کی معاونت سے تین روز کے آپریشن کے بعد چھڑوا لیا تھا۔ افغان طالبان کے نئے امیر کے منتخب ہونے کے بعد جنگجوؤں کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔