تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) تلہ گنگ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت ملک مشتاق احمد جنہوں نے ایک ایسے فلاحی مرکز کے قیام کیلئے تلہ گنگ چکوال روڈ پر اٹھائیس کنال ایک مرلہ اراضی خریدی تھی جس سے علاقہ کے مستحق بچوں کو مفت تعلیم و رہائش دیگر سہولیات فراہم کی جانی تھی، ابھی یہ اراضی خریدی ہی گئی تھی کہ ملک اشتیاق نامی شخص مبینہ درخواست باز نے ملک مشتاق احمد سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ طلب کر لیا، ملک مشتاق احمد کے انکار پر ملک اشتیاق نے ملک مشتاق احمد کی ملکیتی اراضی پر اپنے بندے بٹھا دیئے اور تعمیر کی تیاریاں شروع کر دیں جس پر ملک مشتاق احمد نے فوری طور پر ڈی پی او چکوال ڈاکٹر معین مسعود سے رجوع کیا اور انہیں مذکورہ اراضی ملکیت بارے آگاہ کیا۔
ملک مشتاق احمد نے ڈی پی او ڈاکٹر معین مسعود کو بتایا کہ ملک اشتیاق نامی شخص اس اراضی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس پر ڈی پی او نے تھانہ صدر تلہ گنگ کے ایس ایچ او فیصل منظور کو فوری طلب کر کے قابضین کو ہٹانے کا حکم دیا اور دو گھنٹوں میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی جس پر انسپکٹر فیصل منظور نے فوری کاروائی کی اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قبضہ مافیا کی دوڑیں لگوا دیں اور ان کی قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیاملک مشتاق احمد جن کا شمار ملک کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنیوالے بزنس مینوں میں ہوتا ہے نے فلاحی کام کیلئے مذکورہ اراضی خریدی تھی ، ملک مشتاق احمد اور شہریوں نے قبضہ مافیا کی کوشش ناکام بنائے جانے پر ڈی پی او چکوال ڈاکٹر معین مسعود اور انسپکٹر فیصل منظور و دیگر انتظامی افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ نے ملک مشتاق احمد کی اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں ملک اشتیاق و پانچ چھ نامعلوم ملزمان کیخلاف دفعات 506ضمن 2، 447،511،148، 149کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔