سولنگی قوم ووٹ صرف سولنگی امیدواروں کو ہی دے : سولنگی اتحاد

Elections

Elections

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ووٹ ایک ایسی طاقت ہے جس کے درست استعمال سے کسی بھی قوم کی تقدیر سنور سکتی ہے اور اس کا غلط استعمال مستقبل کو غیر محفوظ اور تاریک بنا دیتا ہے۔

پاکستان سولنگی اتحادکے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی’سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی’ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی’جمعہ خان سولنگی’صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی’ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی اور ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگر نے سولنگی قوم سے ووٹ کے یقینی و درست استعمال کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں سولنگی قوم کے کسی بھی مرد یا عورت کا ووٹ ضائع نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سولنگی مرد و عورت اپنا ووٹ ضرور استعمال کرے اور ووٹ صرف سولنگی قوم کے نمائندوں کے ہی دے خواہ وہ کسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیں یا آزاد حیثیت میں عوام سے ووٹ مانگیں سولنگی قوم صرف اپنی برادری کے نمائندوں ہی کو کامیاب بنائے تاکہ سولنگی قوم سے تعلق رکھنے والے افراد زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایوانوں میں جائیں اور سولنگی قوم کی آواز کی ایوانوں میں شنوائی سے قوم کے مسائل حل ہوں اور ہمیں ہمارا حق مل سکے۔