چکوال: پاکستان تحریکِ انصاف چکوال کے ضلعی آرگنائزر راجہ یاسر سرفراز نے سماجی تنظیم ”نگہبان” کے زیر اہتمام منعقدہ فری آئی کیمپ کا افتتاح ”مولے” گاؤں میں کیا۔ چیئرمین نگہبان راجہ محمد عمر، چوہدری طلعت محمود ایڈووکیٹ، چوہدری فاروق سابق کونسلر اور چوہدری مشتاق حسین نے فری آئی کیمپ کے انتظامات مکمل کئے۔
قبل ازیں راجہ یاسر سرفراز جب مولے پہنچے تو پی ٹی آئی کے ورکرز نے اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔ ”فری آئی کیمپ” میں ماہر ڈاکٹر حضرات نے 165 مریضوں کا معائنہ کیا، نظر کی عینکیں مفت تقسیم کی گئیں۔ سفید موتیے کے 20 مریضوں کو آپریشن کے لئے ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ مولے میں مریضوں کا معائنہ کرنے کے بعد ڈھوک الفو میں بھی ڈاکٹر حضرات نے مریضوں کو دیکھا۔
اس موقع پر پڑھال سے چیئرمین نثار عباس، چوہدری ہدایت، فم کسر سے وائس چیئرمین چوہدری ولایت سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے ”فری آئی کیمپ” کا دورہ کیا۔ جیٹھل، سکریالہ، سرال، سرکال، ڈھوک کوٹلے، ڈھوک جراں کے مریضوں کا فری آئی کیمپ میں معائنہ کیا گیا۔