قصور (محمد عمران سلفی سے) 23 خطرناک اشتہا ی ملزمان گرفتار کرکے طارق بشیر چیمہ نے قصور اول پوزیشن حاصل کر لی، گزشتہ دو ماہ کے دوران 35 اشتہاریوں سمیت 145 ملزمان گرفتار، دو موٹر سائیکل، ایک ڈالہ، 20 لاکھ نقدی، ایک کلو 38 گرام چرس، 273 لیٹر شراب، چالو بھٹی و باجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 14 افراد گرفتار، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گنڈا سنگھ والا طارق بشیر چیمہ نے ماہ ستمبر کے دوران قتل، اقدام قتل، ودیگر جرائم میں ملوث 23 خطر ناک جبکہ 7 عدالتی اشتہاری گرفتار کرکے ضلع قصور میں سب سے زیادہ اشتہاری ملزمان گرفتار کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا
جبکہ اپنی تعیناتی کے دوران گزشتہ دو ماہ کے دوران قتل، اقدام قتل، ڈاکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 26 خطر ناک اور9عدالتی اشتہاری ، 10 منشیات فروش، 14 ناجائز اسلحہ، ودیگر جرائم میں ملوث 145 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 20 لاکھ روپے نقدی، ایک ڈالہ، دو موٹر سائیکلیں، 1 کلو 38 گرام چرس، 273 لیٹر شراب، اور شراب کی چالو بھٹی، 14 ناجائز اسلحہ ودیگر سامان بر آمد کر لیا، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گنڈا سنگھ طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ سے منشیات فروشوں کا خاتمہ مشن ہے۔
عوام کے تعاون سے جلد منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا ، علاوہ میں لاڈو سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں ، اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، عوام کو کوئی بھی شکایت ہو تو میرے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، عوام اپنی شکایات سے آگاہ کریں فوری انصاف فراہم کروں گا۔