لندن (جیوڈیسک) پوپ فرانسس کو نوبل پیس پرائز 2015 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کو غریبوں اور مسکینوں کے لیے ان کی خدمات اور فلسطیں سمیت مختلف مظلوم اقوام کی آزادی کے لیے آواز اٹھانے پر امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا۔
آرجنٹینا سے تعلق رکھنے والے جارج برگولیو 13 مارچ 2013 کو پوپ کے منصب پر فائز ہوئے اور پوپ فرانسس نام پایا۔
وہ واحد غیر یورپی کارڈینل ہیں جو 13 سو سال بعد اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔ نوبل پیس پرائز جیتنے والے کا اعلان 9 اکتوبر کو کیا جائے گا۔