فیصل آباد : اقوام متحدہ کا منشور میثاق مدینہ سے ماخوذ ہے۔ مسلمان کے زوال کی وجہ سیرت محمدیۖ سے دوری ہے۔ مسلم امہ فرقہ واریت کے چنگل سے باہر نکلے تو ہم آج بھی دنیا کی بہترین قوم بن سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ سید اویس علی شاہ نے بی بلاک محلہ سرسیدٹائون میں منعقدہ 50 ویں سالانہ ”نبی جی دی محفل، غریباں دے ڈیرے، تے کرم دی بارش” پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
محفل نعت میں ملک کے نامور نعت خواں حضرات سید راشد حسین گیلانی’ محمد شہزاد احمد شیرازی’ عرفان چشتی’ ساگر عباس’ قاری ابوبکر’ محسن علی بہادر’ عثمان نقشبندی’ زبیر علی قادری’ ارسلان مجید’ محمد عتیق چاند ودیگر نے بارگاہ رسالت مآبۖ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
محفل کے آخر میں قرعہ اندازی کے ذریعے مدنی تحائف بھی دیئے گئے اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔