لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر احتمام ٹیچر ڈئے کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیاجس میں طلبہ نے اپنے اساتذہ کو تحائف اور پھول پیش کئیے طلبہ نے زندگی کے مختلف پہلووں پر رہنمائی دینے پر اساتذہ کا شکریاادا کیا۔
بعدازاں ناظم جامعہ اسلامی جمعیت طلبہ پی یو اسامہ نصیر نے ٹیچر ڈئے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ ملک وقوم کا وہ خاص سرمایہ ہیں جن کی بدولت کل کے لوگ تیار ہو نے کے بعد ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالتے ہیں ملک و قوم کی ترقی میں اساتذہ کا اہم کردار ہے۔
ڈاکٹر قدیر، علامہ اقبالاور قائد اعظم جیسے لوگ اپنے اساتذہ ہی کی بدولت اس اونچائی تک پہنچے انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ بھی اپنا کردار بخو بی ادا کر رہی ہے یہ ہر موقع پر اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ایک بہت بڑی تعداد ہے جو جمعیت سے فارغ ہونے کے بعد اس شعبہ سے منسلک ہے ،ہم دعا گو ہیں کے اساتذہ احسن تریقے سے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔