دہشت گردی کے باعث پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا: موڈیز

Moody's

Moody’s

کراچی (جیوڈیسک) دہشت گردی کے معیشت پر منفی اثرات کے حوالے سے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی سے معیشت پر اثرات پڑتے ہیں۔ 2013 کے دہشت گردی کے مجموعی واقعات میں سے 60 فیصد صرف 4 ممالک میں رونما ہوئے جن میں عراق اور پاکستان سر فہرست ہیں۔

موڈیز کے مطاق دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے تو پاکستان میں نہ صرف کی اقتصادی ترقی کی شرح تیز ہوتی بلکہ بنیادی شرح سود بھی موجودہ سے 1 فیصد کم ہوتی۔

اسی طرح ملک میں سرمایا کاری کا حجم بھی بہتر ہوتا۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے باعث پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔